ویڈیو: اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔
آج اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکےگئے۔ گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔اس سے قبل علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے شور شرابا بھی کیا جب کہ علیمہ خان سوالات کا جواب دیے کے بجائے گاڑی میں جاکر بیٹھ گئیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور ان کا خوف دیکھ لیں، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے، پولیس والے ہمیں کہہ رہے ہیں ہم تنگ پڑ گئےہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ 8 فروری کو کھڑے ہوئے تھے، آج بھی کھڑے ہیں، عمران خان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں جب کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر