غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری، مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے اور تازہ حملوں میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق جمعرات کو اسرائیل نے وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی، جس میں 7 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل تھے۔جنوبی رفح میں بھی اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر لوگوں کے ایک گروپ پر گولیاں چلائیں جو امدادی سامان کے مرکز کے قریب موجود تھے۔ اس حملے میں 7 افراد شہید اورکئی زخمی ہوئے۔الجزیرہ کے مطابق جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 75 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیل نے گزشتہ 3 روز میں 250 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق 2 سالہ جنگ میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے 21 ہزار بچوں کو معذور کیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے 40 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق غزہ میں یہ آپریشن آنے والے دنوں میں مزید وسیع اور شدید ہوگا۔ فوجی کارروائیاں اُس وقت تک ختم نہیں ہوں گی جب تک اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اور حماس کی حکمرانی ختم نہیں ہو جاتی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر