بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد بند ٹوٹ گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی سنگین صورتحال برقرار ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی اور چناب میں بھی پانی کی سطح بلند ہے، ملتان میں بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔سلیمانکی، اسلام ہیڈورکس پر بھی اونچے درجے کے سیلاب ہیں، سیلابی صورتحال کے باعث متعدد بند ٹوٹنے سے بہاولپور کی 4 تحصیلوں کے دریائی علاقے سیلاب کی زد میں آگئےدریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچے اور ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 760 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ادھر دریائے چناب میں خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، ملتان میں قاسم بیلا کےقریب شجاع آباد کینال میں پانی کی مقدار گنجائش سے 3گنازیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کینال سے پانی اوور فلو ہونےلگا۔ملتان کا شیر شاہ بند اوور فلو ہونے سے بھی درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں، پانی نے مکینوں کو گھروں سے نکلنے کی مہلت بھی نہیں دی ۔سکندری نالے میں پانی داخل ہونے سے شہری آبادی کے لیے خطرات بڑھ گئے، اکبر فلڈ بند پرپانی کا دباؤ برقرار ہے جہاں پانی بڑھنے سے اکبر پور، بستی کوتوال سمیت ملحقہ علاقے ڈوب گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر