اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

کراچی(نیشنل ٹائمزپاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
پی پی ایل اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دریافت کنویں سے یومیہ 1469 بیرل تیل اور 2.56 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو گی۔ملک کی معروف ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں میں تیل اور گیس کی اہم دریافت کا اعلان کرتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت ناصرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، بلکہ پوٹھوہار خطے میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے، جو کمپنی کے عملے کی مہارت اور تکنیکی بالادستی کو ظاہر کرتی ہے۔یہ دریافت ارضیاتی، جیو طبیعاتی اور ریزروائر انجینئرنگ ڈیٹا کے تجزیوں اورانظمام کا نتیجہ ہے۔جس سے کنویں کے ڈیزائن کو بہتر بنا کر کھدائ کی دشواریوں پر قابو پایا گیا، ساتھ ہی وقت اور لاگت کی بچت ہوئی۔پی پی ایل نے ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل 25 فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ 18 جنوری 2025 کو ڈھوک سلطان-03 کی کھدائی کا آغاز کیا، 5815 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر