ایرانی صدر ایس سی او معاہدوں پر عملدرآمد کے روشن امکانات کے لئے پرامید

تہران(شِنہوا)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس 2025 میں طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد ایران کے لئے معیشت، سلامتی، سائنس اور سیاحت کے شعبوں میں سازگار امکانات پیدا کرے گا۔
ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار سے پیر تک تیانجن میں سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے بعد واپس ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر کیا۔
تہران کے ہوائی اڈے پر گفتگو کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ ہم نےایس سی او پلس اجلاس میں حقوق اور انصاف پر مبنی امن پر زور دیا اور چین نے عالمی نظم و نسق کا اقدام تجویز کیا جس میں سچائی اور انصاف پر مبنی اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کی بات کی گئی اور دوہرا معیار اختیار نہ کرنے پر زور دیا گیا۔
ایرانی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت سلامتی، معیشت اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق 24 مشترکہ دستاویزات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کی سب سے اہم کامیابی یہ تھی کہ شرکاء ممالک کے رہنماؤں سے براہ راست گفتگو کا موقع ملا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر