اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیر تعمیر مینار کو منہدم کردیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فورس نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں مسجد کے زیر تعمیر مینار کو منہدم کردیا۔
فلسطین نیوز اینڈ انفو ایجنسی (وفا) کے مطابق اسرائیل معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے جس کیلئے آئے روز حملے کرکے انہیں شہید کررہا ہے۔نیوز ایجنسی کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں ایک مسجد کے زیر تعمیر مینار کو بھی منہدم کردیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج بلڈوزر لے کر شہر دورا کیلئے مشرق کی جانب سے بڑھی اور علاقے کو زبردستی خالی کرواتے ہوئے زیر تعمیر مینار کو منہدم کردیا۔اس حوالے سے سدرن اینڈومنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے وفا کو بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے الحجرہ کے مضافاتی علاقے میں الفاروق مسجد سے منسلک 15 میٹر اونچے مینار کو گرایا ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ مینار فوجی ٹاور کے سامنے واقع تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر