چین نے امریکی صدر کا سازش کا الزام مسترد کردیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) چین نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سازش کا الزام مسترد کر دیا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری جنگ عظیم میں چین کی جاپان پر فتح کی یادگاری تقریب میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی شرکت پر چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا چین کو امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اور کم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین کے صدر اچھے دوست ہیں، انہیں بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مددکا اعتراف کرنا چاہیے تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے امریکی صدر کی جانب سے سازش کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کی یادگاری تقریب میں روس اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کو بلانا امریکا کے خلاف سازش نہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چین کے کسی بھی ملک سے تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہوتے، ماضی، حال یا مستقبل جو بھی ہو، چین ہمیشہ سے عالمی امن کے لیے ایک مضبوط قوت رہا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر