وزیراعظم کی چینی ہم منصب سےملاقات، چین کے عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ

بیجنگ (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جلد چینی کیپیٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرے گا، ملاقات میں سی پیک کے تحت ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائمنٹ اور گوادر پورٹ کے جلد نفاذ پر زور دیا گیا۔اس کے علاوہ پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات میں سی پیک فیز 2 بشمول 5 نئے کوریڈورز پر تیزی سے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں 300 پاکستانی اور 500 چینی کمپنیوں نے شرکت کی جس میں زراعت، معدنیات، ٹیکسٹائل، صنعت اور آئی ٹی کو سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔وزیراعظم نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا چاہتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی میں حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور صدر شی جن پنگ کے عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جوائنٹ ایکشن پلان 29-2024 پر دستخط کو اہم سنگِ میل قرار دیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، میڈیا اور زراعت سمیت کئی معاہدوں کی تقریب میں شرکت کی۔دونوں رہنماؤں نے آئندہ سال پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منانے پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر