حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
الجزیرہ کے مطابق حماس نے بدھ کو ایک بیان میں آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ غزہ میں ایک جامع جنگ بندی قبول کرنے کیلئے تیار ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں موجود قیدیوں کو رہا کرے۔خیال کیا جاتا ہے کہ غزہ میں تقریباً 48 قیدی موجود ہیں، جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔الجزیرہ کے مطابق حماس نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں گھر پر حملہ کر کے “خوفناک جنگی جرائم” کا ارتکاب کیا، جس میں کم از کم 10 افراد شہید ہوئے۔حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کو روکا جا سکے، کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور علاقے کے دیگر حصوں میں اپنے وحشیانہ حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کی تازہ ترین پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کے بیان میں اسرائیل کے اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ غزہ میں جنگ فوراً ان شرائط پر ختم ہو سکتی ہے جو کابینہ نے طے کی، جن میں غزہ میں موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا غیر مسلح ہونا شامل ہے۔واضح رہے کہ حماس نے ثالثوں کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کیا لیکن اس نے یہ کہہ کر غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ عمل صرف اُس وقت ممکن ہے جب فلسطینی ریاست قائم ہو جائے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر