کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کیلئے سروے کا کام شروع

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی سے حیدر آباد تک نئی موٹر وے کی تعمیر کے لیے سروے کا کام شروع ہو گیا جبکہ موٹر وے ایم 6 حیدر آباد سکھر سیکشن کی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے کراچی میں ملاقات کی جس دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا موٹر وے ایم 6 حیدرآباد سکھر سیکشن کی منظوری دینے پر وفاق کے شکر گزار ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی تا حیدرآباد نئے موٹروے کی تعمیر کے لیے سروے کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب علیم خان نے بتایا کہ ایم 6 موٹروے 363 ارب روپے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی بنائے گی، ایم 6 موٹروے کو 4 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نوشہرو فیروز سے رانی پور، رانی پور سے سکھر، حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے نوابشاہ شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر