بھارت: سرکاری اسپتال میں 2 نومولود کو چوہے نےکاٹ لیا

ریاست مدھیہ پردیشر (نیشنل ٹائمز)بھارت کے سرکاری اسپتال میں چوہے نے 2 نومولود کو کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں ایک بڑے سرکاری اسپتال میں چوہے نے 2 نومولود کو کاٹ لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچے کمزور ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود تھے جہاں چوہے نے نومولود کے ہاتھ کی انگلی اور کندھے پر کاٹا۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا جو نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں موجود تھی جب کہ دوسرا بچہ 1.6 کلو گرام تھا جو وینٹی لیٹر پر موجود تھا۔انتظامیہ کے مطابق دونوں نومولود کو چوہے نے کاٹا لیکن بچی کی موت چوہے کے کاٹنے کے سبب نہیں ہوئی۔انتظامیہ کے مطابق سیوریج کی لائن ٹوٹنے اور اسپتال کے اردگرد بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے چوہا اسپتال میں 4 یا 5 روز سے دکھائی دے رہا تھا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے وارڈ کی 2 نرسوں کو معطل کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر