بھارتی پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، 1400 دیہات زیرآب

پنجاب،بھارت (نیشنل ٹائمز)بھارتی پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں مون سون کے سیزن کے باعث ریاست میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جس سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک اور 3لاکھ 54 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 1400 دیہات زیر آب آگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 20 ہزار لوگوں کو نشیبی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا ہے جب کہ متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیکڑوں امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ انتظامیہ نے ریاست کے تمام 23 اضلاع کو سیلاب زدہ قرار دیا ہے، بارشوں سے ندیوں اور آبی ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے، تقریباً ایک لاکھ48 ہزار ایکڑ زرعی اراضی پر فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے سیلابی صورتحال پر کہا کہ یہ ریاست میں 1988 کے بعد سے بدترین سیلاب تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر