اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا، 100 انڈیکس 4 دن میں 4 ہزار 858 پوائنٹس بڑھا ہے۔
100 انڈیکس ایک ہزار 226 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 52 ہزار 201 پر بند ہوا ہے، یہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس نے ایک لاکھ 52 ہزار 805 کی اپنی نئی بلند ترین سطح بھی بنائی ہے۔بازار میں آج ایک ارب 4 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئربازارمیں مسلسل 4 روز سے ایک ارب سے زائد شیئرز کا کام ہو رہا ہے۔آج ہوئے کاروبار کی مالیت 51 ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے بڑھ کر 17 ہزار 963 ارب روپے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 427 ارب روپے بڑھی ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن پونے 64 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن، 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھولیا



