چین، منگولیا ترقیاتی منصوبوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائیں، شی جن پھنگ

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے منگولیا کے صدر اوخنا خورلیسکھ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو چین-منگولیا مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کو رہنما اصول بناتے ہوئے باہمی تزویراتی اعتماد کو مضبوط بنانا چاہیے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنا چاہیے اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تزویراتی شراکت داری میں مسلسل نئی جان ڈالی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی حالات میں تبدیلیوں کے باوجود چین منگولیا کا ایک قابل بھروسہ اور پائیدار شراکت دار رہے گا۔ شی جن پھنگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوطی سے تحفظ دیں، ترقیاتی منصوبوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائیں اور اپنے اپنے جدیدیت کے سفر کو مل کر آگے بڑھائیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین کی طرف سے پیش کیا گیا گلوبل گورننس انیشی ایٹو (جی جی آئی) عالمی مسائل سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے ہے اور چین اس اقدام پر عملدرآمد کے لئے منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر منگولیا کے صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ دائمی اچھے ہمسایہ تعلقات قائم رکھنا اور طویل المدتی باہمی مفاد پر مبنی تعاون منگولیا کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگولیا ایک چین پالیسی پر قائم رہے گا اور تائیوان، شی زانگ، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ منگولیا چین کے ساتھ معاشی و تجارتی تعاون کے امکانات تلاش کرنے، رابطہ کاری کو بہتر بنانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں مزید نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منگولیا چین کے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون اور باہمی حمایت کا خواہاں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کسٹمز، میٹریولوجی اور ذرائع ابلاغ سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر