پیوٹن کی چینی صدر سے ملاقات، صدر شی جن پنگ کو ’عزیز دوست‘ کہہ کر مخاطب کیا

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
چین میں گرمجوشی سے استقبال کرنے پر روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر کا شکریہ ادا کیا اور صدر شی کو ’عزیز دوست‘ کہہ کر مخاطب کیا۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس، چین تعلقات اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کی قریبی شراکت داری اسٹریٹیجک نوعیت کی ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ چین اور روس کا دوسری جنگ عظیم کی سالگرہ ایک ساتھ منانے کا فیصلہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔پیوٹن سے ملاقات میں صدر شی کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات بڑے ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک مثال ہیں جو ہمسائیگی کی دوستی، جامع اسٹریٹیجک ہم آہنگی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون پر مشتمل ہیں۔دوسری جانب چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ پیوٹن کل فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جس میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سمیت دیگر کئی عالمی رہنما بھی شریک ہوں گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر