چینی پھل ایس سی او ممالک کے صارفین میں مقبول

ارمچی (شِنہوا) میٹھے خربوزوں سے لے کر رسیلے کیوی تک چینی پیداوار تیزی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں گھرانوں کی پسندیدہ انتخاب بنتی جا رہی ہے۔

مقامی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے اور ایس سی او ممالک کے درمیان ایک اہم زمینی تجارتی بندرگاہ ہورگوس نے رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 3 لاکھ 29 ہزار ٹن پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات برآمد کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 37.1 فیصد زائد ہیں۔

ہر روز زرعی اجناس کے لئے مختص چین-قازقستان گرین لین کے ذریعے ریفریجریٹڈ ٹرکوں کی طویل قطاریں ہورگوس بندرگاہ سے گزرتی ہیں۔ اس تیز تر کسٹمز چینل کے ذریعے اجناس 24 گھنٹے کے اندر کلیئر ہو جاتی ہیں۔

ہورگوس میں قائم جن یی گروپ کے چیئرمین یو چھنگ ژونگ کے مطابق ان کی کمپنی نے اس سال وسطی ایشیا اور روس میں 50 ہزار ٹن پھلوں کی فروخت کے معاہدے کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اب یومیہ 50 سے زائد ٹرک یا ایک ہزار ٹن سے زائد پھل اور سبزیاں برآمد کرتے ہیں۔ جنوری سے جولائی تک ان کی کمپنی نے ایک لاکھ 50 ہزار ٹن پھل اور سبزیاں برآمد کیں جن کی تجارتی مالیت ایک ارب 80 کروڑ یوآن (تقریباً 25کروڑ 34 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی۔

مقامی کسان شو ژی چھن نے فخر سے کہا کہ اعلیٰ معیار کے پھل اگانا اور انہیں بیرون ملک بکتے دیکھنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ ہم حالیہ دنوں میں روزانہ پھل توڑنے اور پیک کرنے میں مصروف ہیں تاکہ قازقستان کو برآمدات کے لئے تیار ہوسکیں۔

شو نے مزید کہا کہ برآمدی آرڈرز میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ اگست مقامی پھلوں کی کٹائی کا عروج کا موسم ہے۔

ایس سی او ممالک میں بڑھتی ہوئی خریداری کی طاقت اور مختلف اقسام کی زرعی پیداوار کی بڑھتی ہوئی طلب چینی پھلوں کی درآمد میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ جیسے جیسے وسطی ایشیا میں نقل و حمل کی سہولتوں اور کولڈ چین ترسیل میں بہتری آ رہی ہے ویسے ویسے چینی پھلوں کی مانگ بلند رہنے کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم
نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے جنوری سے چہرے کی شناخت لازمی
پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنےکا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر