’عام سا جھگڑا تھا، اسلحہ کا استعمال نہیں ہوا‘، فرحان غنی سے متعلق کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی(نیشنل ٹائمز) پولیس نے چنیسر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف سرکاری ملازم پر تشدد کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں چنیسر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ مدعی مقدمہ کھدائی سے متعلق کوئی این او سی پیش نہیں کرسکا، مدعی مقدمہ کسی سرکاری محکمے میں ملازمت ہونے سے متعلق شناخت بھی نہیں کرواسکا۔پولیس رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کرنےمیں کامیابی نہیں ملی، مدعی مقدمہ کا ایک عام سا جھگڑا تھا جس میں کسی قسم کا اسلحہ استعمال نہیں ہوا جب کہ مدعی مقدمہ اب تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا۔پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ نے تھانے آکر کہا ہے کہ وہ مقدمے کی مزید کارروائی نہیں چاہتا، مدعی کے بیان اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کو عدم ثبوت پر رہا کردیا گیا۔یاد رہے کہ سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں مدعی مقدمہ کے مقدمہ واپس لینے کے بعد زیر حراست چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر