یورپی ممالک نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش کردی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)یورپی ممالک نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش کردی۔
اقوام متحدہ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں نے سلامتی کونسل اجلاس سے قبل مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ ایران اگر 3 شرائط پوری کر لے تو ایران پر اسنیپ بیک پابندیوں میں تاخیر کی جاسکتی ہے۔ای 3 ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ اگر ایران عالمی جوہری ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنے جوہری پروگرام تک رسائی بحال کرے، یورینیم افزودگی سے متعلق خدشات دور کردے اور دوبارہ امریکا سے جوہری مذاکرات میں شامل ہوجائے تو اس پر اسنیپ بیک پابندیوں کے تحت پابندی عائد کرنے میں 6 ماہ کی تاخیر کی جاسکتی ہے۔اس سے قبل ان تینوں یورپی ممالک نے جمعرات کو ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنےکے لیے اسنیپ بیک کا 30 روزہ میکنزم شروع کیا تھا۔اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایرانی نے ای 3 ممالک کی پیشکش کو غیر حقیقی پیشگی شرائط سے بھری قرار دے دیا۔انہوں نےکہاکہ ایسی شرائط کا مطالبہ کر رہے ہیں جو مذاکرات کا نتیجہ ہونا چاہیے، نقطہ آغاز نہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ مطالبات پورے نہیں کیے جا سکتے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا تھا کہ اگر مغربی ممالک سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں تو ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکےلیے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر