جنگ نہیں چاہتے لیکن امریکا اور اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیاجائےگا، ایرانی صدر کی وارننگ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں تاہم اگر امریکا اور اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا لیکن جارحیت کی صورت میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے واضح کیاکہ امریکا اور اسرائیل ایران کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کوئی بھی ایرانی شہری نہیں چاہتا کہ ایران تقسیم ہو۔ایرانی صدر کاکہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود عوام اتحاد کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔یاد رہے کہ امریکا نے جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا تھا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر