ملتان میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان، 3 لاکھ افراد کی نقل مکانی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔
ملتان میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہوسکتا ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر بریچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملتان کی حدود میں سیلاب کے خطرے کی وجہ سے 3 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکایت کر رہے ہیں۔ ادھر جلالپور پیر والا کے قریب دریائے ستلج سے 50 ہزار کیوسک پانی گز ر رہا ہے،جس سے 140 دیہات متاثر ہوئے۔دوسری جانب راجن پور میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرگئے جبکہ بہاولپور میں دریائےستلج کے کناروں پر نشیبی علاقوں کے مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے اور دریائی اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو حکام، مقامی رضا کاروں، پاک فوج اور پاکستان رینجرز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر