لیک فون کال کا معاملہ، تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

انٹرنیشنل ڈیسک( نیشنل ٹائمز)تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے کمبوڈیا کے سابق رہنما کے ساتھ لیک فون کال کے معاملے پر معطل وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے معزول وزیراعظم شینا وتری کو کمبوڈین رہنما ہن سین سے ہونے والی فون کال پر بد اخلاقی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 کے بعد شینا وتری وہ پانچویں تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔نو رکنی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ 39 سالہ شینا وتری بطور وزیراعظم کمبوڈین رہنما ہن سین سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اخلاقی معیارات کو پورا کرنے میں ناکام رہیں۔آئینی عدالت نے کہا کہ شینا وتری نے جون میں کمبوڈین رہنما کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملکی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔برطرف تھائی وزیراعظم کی لیک ہونے والی فون کال میں شینا وتری کو کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے باوجود ہن سین کو انکل کہتے جبکہ تھائی لینڈ کی آرمی کے سینئر کمانڈر کو ڈانتے اور اپنا دشمن کہتے سنا گیا تھا۔یاد رہے کہ آئینی عدالت نے یکم جولائی کو تھائی وزیراعظم شینا وتری کو معطل کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر