امریکا نے بیرون ملک سے آنیوالے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کردی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکا نے بیرون ممالک سے آنے والے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 800 ڈالر تک کے پارسلز کے لیے ٹیرف کی چھوٹ ختم کی ہے جس سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے جب کہ اس اقدام سے قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق کم قیمت پارسلز کے ذریعے ٹیرف سے بچا جا تا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی تھی۔رپورٹ کے مطابق کچھ ذاتی اشیاء اور تحائف کے لیے استثنیٰ برقرار ہے۔ واضح رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی ٹیرف کے باعث 25 ممالک نے امریکا کے لیے پارسل سروسز معطل کر دی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر