اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پاکستان اور آرمینیا نے سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے آرمینیا سے تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معاملات حل ہوچکےہیں، جب ان کے آپس میں معاملات درست ہوچکے تو ہمیں کیا مسئلہ ہے؟خیال رہے کہ پاکستان نے آرمینیا کو اب تک بطور ریاست تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس ملک سے کوئی سفارتی تعلقات ہیں۔گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔صدر ٹرمپ نے اس پر بطور گواہ دستخط کیے، جس کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر