وزیراعظم نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا، جلد اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا جس کے لیے جلد اہم اجلاس بلایا جائے گا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مؤثرپالیسی بنانے پرکام جاری ہے، پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائےگا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اورمتعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائےگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعظم چاروں صوبوں،آزادکشمیر اور جی بی میں آبی ذخائرکی تعمیرکے لیے حکمت عملی بنارہے ہیں، آبی ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سے بنائے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور مؤثر تیاری سےہی قدرتی آفات کےنقصانات سےبچ سکتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، جی بی اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کام کرنا ہے، سب کو مل کر لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانا ہے، یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر