جاپان کی پاکستان میں ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون نے پاکستان کے ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے وفد نے و فاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جے بی آئی سی میں کان کنی اور میٹل فنانس کے ڈائریکٹر جنرل ٹارو کیٹو نے کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا ریکوڈک منصوبے میں جاپان بینک کی دلچسپی خوش آئند ہے، پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری میں جاپانی دلچسپی اور اعتماد کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کو وفاقی و صوبائی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے، ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے معیار کو قائم کرے گا۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ مائننگ فریم ورک کی ہم آہنگی کےلیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جے بی آئی سی ٹارو کیٹو نے کہا کہ جاپان بینک کان کنی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر کام کرے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر