ویڈیو: تیز رفتاری پر ترک وزیر ٹرانسپورٹ کا چالان کٹ گیا، قوم سے معذرت کرلی

انقرہ(نیشنل ٹائمز) ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو کو تیز رفتاری پر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں ایک ہائی وے پر گاڑی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبدالقادر کی گاڑی کی اسپیڈ ایک موقع پر 225 کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتی ہے۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیرٹرانسپورٹ نے ویڈیو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مقررہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر جرمانا کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ میں نے انقرہ-نیڈے (Ankara-Niğde) ہائی وے کو چیک کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی مگر غیر ارادی طور پر مختصر وقت کے لیے رفتار کی حد سے تجاوز کرگیا اور میں اس پر معذرت بھی کرتا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو کو تیز رفتاری پر 9,267 ترک لیرا یعنی تقریباً 225 ڈالرز کا جرمانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں ہائی ویز پر زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 140 کلومیٹر فی گھنٹہ (87 میل فی گھنٹہ) ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر