برطانیہ میں 2022 میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ میں 2022 میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی ڈیٹاریگولیٹری انفارمیشن کمشنرآفس کی دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا۔آئی سی او نے بتایا کہ لیک کے وقت اقدامات سے لگتا ہے کہ وزارت دفاع ڈیٹاشیئرکرنے کے رسک سے آگاہ تھی اور لیک سے پہلے وزارت دفاع نے عملے کو خفیہ ٹیپ والی معلومات شیئر نہ کرنے کا کہا گیا۔آئی سی او کے مطابق ایم او ڈی نے ڈیٹا سیٹس سےخفیہ ٹیپ ہٹانے کی ضرورت کا حوالہ دیا تھا، دستاویزات کے مطابق آئی سی او عملے نے وزارت دفاع کو جرمانہ نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ برطانیہ منتقلی کے درخواست گزار 19 ہزارافغان شہریوں کا ڈیٹا 2022 میں لیک ہوا تھا، واقعے سے متعلق برطانوی ریگولیٹری کی دستاویزگزشتہ ماہ سامنے آئی تھی جب کہ رواں ماہ برطانیہ میں آبادافغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونےکا ایک اور واقعہ ہوا تھا۔برطانیہ میں آباد 3700 افغان شہریوں کے نام، پاسپورٹ اور اے پی راف کوائف متاثر ہوئے، یہ افغان شہری 2022 کےلیک کے بعد ری سیٹلمنٹ اسکیم کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر