لاہور: راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اونچےدرجےکا سیلاب، چوہنگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی زیر آب

لاہور(نیشنل ٹائمز)ریائے راوی میں شاہدرہ اور بلوکی پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے، ملتان روڈ پر چوہنگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی زیر آب آگئی۔
شاہدرہ کی متعدد آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے، فرخ آباد، عزیزکالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے مکینوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سےگھروں کو خالی کرانےکا کام شروع کردیاگیا۔سیلاب متاثرین کو کیمپ میں بلانےکے لیے مساجد میں اعلانات کرائے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق فرخ آباد کے 2 اسکولوں میں امدادی کیمپ قائم کردیےگئے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیےکھانےکا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔چوہنگ کے قریب نجی سوسائٹی سیلابی پانی میں گھر گئی، دریائے راوی میں شاہدرہ اوربلوکی پرپانی کا بہاؤ تیز ہوگيا۔ بندکے ایک حصے پر شہری مال مویشیوں کے ساتھ اب بھی موجود ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔دریائے راوی میں سائفن، شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچےدرجےکا سیلاب ہے۔ فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق سائفن کے مقام پرپانی کے بہاؤ میں2 لاکھ20 ہزار 627 کیوسک اضافہ ہوا ہے، شاہدرہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 15ہزار 550 کیوسک ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر