ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزا کے غلط استعمال اور غیرملکیوں کی جانچ پڑتال کے نام پر ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام سامنے آیا ہے جس میں غیر ملکی طلبہ، صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔1978 سے ایف ویزا کے حامل غیر ملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق طلبہ و دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا، قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبا 4 سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے ابتدائی طورپر 240 روزقیام کرسکیں گے۔البتہ غیرملکی میڈیا نمائندوں کا قیام 240 روز یا اسائنمنٹ تک بڑھایا جا سکے گا۔غیر ملکی طلبہ، میڈیا نمائندگان کو ریگولر جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 2020 میں بھی یہ ویزا قانون تجویز کیا تھا جبکہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ دور کا تجویز کردہ ویزا قانون رد کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر