مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں سے سیلاب، بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
360 ملی میٹر بارش سے دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے جب کہ متعدد پُل اور سڑکیں بہہ گئیں، وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلیفون سروسز بند ہیں۔دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی جب کہ مقبوضہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔جموں کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مقبوضہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت کے شمالی علاقوں ہماچل پردیش اور پنجاب میں بھی بارشوں سے تباہی مچ گئی، منالی اور پٹھان کوٹ کے دریاؤں میں شدید طغیانی ہے، آبی گزرگاہوں پر بنی عمارتیں ملیا میٹ ہوگئیں، گاڑیاں بہہ گئیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر