دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں کمی، صورتحال اب بھی خطرناک

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی تاہم صورتحال اب بھی خطرناک ہے۔
ہیڈ خانکی پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 10 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 9 لاکھ 5 ہزار کیوسک پر آ گیا جبکہ ہیڈ قادر آباد پر بھی غیر معمولی سیلاب اور پانی کا بہاؤ 10 لاکھ 45 ہزار 601 کیوسک ہو گیا۔ادھر دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک سے زائد ہے اور غیر معمولی سیلاب ریکارڈ کیا جارہا ہے، ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار لاکھ کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی اورستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔اس کے علاوہ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد کے درمیان آئندہ 12سے 14 گھنٹوں میں بہاؤ کی شدت برقرار رہنےکا امکان ہے۔دوسری جانب میڈیا بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 2 لاکھ10ہزار افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جس میں پاک فوج، رینجرز، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے پنجاب نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دریائے ستلج کی قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکی ضرورت ہے، فیلڈ مارشل کی ہدایات پر تمام متعلقہ فارمیشنز دیگر اداروں سے مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 29 اگست سے 9ستمبر تک جاری رہےگا، حالیہ مون سون میں ملک بھر میں804 افراد جاں بحق ہوئے اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر