دنیا کے بلند ترین پُل پر لوڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل، ٹریفک کیلئے کب کھولا جائیگا؟

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین میں قائم دنیا کے بلند ترین پُل پر لوڈ ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گوئی چو میں قائم ’ہواجیانگ گرینڈ کینین’ دنیا کا سب سے بلند ترین اور پہاڑی علاقے میں بنایا گیا دنیا کا سب سے طویل ترین پل ہے جس کا لوڈ ٹیسٹ اب مکمل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’ہواجیانگ گرینڈ کینین’ برج پر 96 ٹرکوں کو ایک وقت میں کھڑا کیا گیا اور چلایا گیا جن کا وزن 3 ہزار 300 ٹن تھا اور یہ ٹیسٹ 5 دن میں مکمل کیا گیا۔ چینی حکام کا بتانا ہے کہ پل کو ستمبر کے آخر میں ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔ واضح رہے ’ہواجیانگ گرینڈ کینین’ برج 2,890 میٹر طویل ہے اور دریا سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر