ٹرمپ نے 4 بار فون کیا مگر مودی نے کال نا اٹھائی: جرمن اخبار کا دعویٰ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)جرمن اخبار کا امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے حوالے سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے چار مرتبہ فون پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن مودی نے ان سے گفتگو سے انکار کردیا۔اخبار کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نئی دہلی کے ’شدید غصے اور احتیاط‘ کو ظاہر کرتا ہے اور یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ صحافی مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے کہ ٹرمپ نے مودی سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی اور وہ ٹرمپ سے بات کرنے پر تیار نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت سے حکومت کا تعلق اور دونوں رہنماؤں کا ماضی کا مضبوط تعلق کسی بحران سے گزررہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے، بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کا بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کردیا تھا جب کہ ٹرمپ وقتاً فوقتاً پاک بھارت جنگ میں اپنے کردار کا ذکر کرتے رہتے ہیں جس سے بھارت انکاری ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر