مقبوضہ کشمیر میں بارش نے تباہی مچا دی، لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بارش نے تباہی مچادی، لینڈسلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تیسرے روز موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جموں میں صبح 8:30 بجے سے رات 11:30 بجے تک 360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش جموں، سانبا کٹھوعہ، ادھم پور، راجوری اور ملحقہ پہاڑی علاقے میں ہوئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کےنتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے، یہ اموات دوڈہ اور ویشنو دیوی یاترا روٹ پر ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث جموں و کشمیر حکومت نے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم ضروری خدمات اور امن و امان سے متعلق محکمے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں کے جنوب مغرب اور کٹھوعہ و ادھم پور کے کچھ حصوں میں بارش برسانے والا سسٹم اب بھی موجود ہے، کچھ علاقوں میں معتدل درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر