بھارتی مصنوعات پر امریکاکے 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق، مجموعی شرح 50 فیصدہوگئی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصداضافی ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگیا۔
امریکا کی جانب سے اعلان کردہ 25 فیصد اضافی ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا، امریکی ہوم لینڈسکیورٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔رپورٹس کے مطابق ٹیرف سے متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف روس یوکرین جنگ میں بھارت کی جانب سےروس کی حمایت کے جواب میں لگایاگیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ 6 اگست کو روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔دوسری جانب روس میں بھارت کے سفیر ونے کمار نے کہا ہےکہ بھارت کو بھی جہاں سے سستا تیل ملے گا وہیں سے خریدے گا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر