شکر گڑھ: سیلابی ریلے میں پھنسے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

نارووال (نیشنل ٹائمز) سیلابی ریلے میں پھنسے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد کو چھونے لگا۔شکر گڑھ کے علاقے دجر میاں جھنڈا میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد دریائے راوی کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔متاثرین نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دریائے راوی کنارے ایک دیوار پر پناہ لیے ہوئے ہیں، پانی کی لہریں ان کو چھو رہی ہیں ۔جبکہ ایم پی اے احمد اقبال لہڑی بھی ریلیف کیمپ میں موجود تھے۔تاہم شکر گڑھ میں دجر میاں جھنڈا میں پھنسے50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہناہے کہ نارووال میں ایم پی اے احمداقبال اور ساتھیوں کو ریسکیو کرلیا گیا، درخت گرنے اور سڑکیں سیلابی پانی کی نذر ہونے سے دشواری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلسل تیز بارش سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر بارش برس گئی جس کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں،کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ادھر نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور چہور کے مقام پر شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔نارووال میں ایم پی اےاحمداقبال اورساتھیوں کوریسکیوکرلیاگیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہناہے کہ درخت گرنےاور سڑکیں سیلابی پانی کی نذر ہونےسےدشواری ہوئی۔مسلسل تیزبارش سےریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر