امریکا: انگریزی زبان کی مہارت نہ رکھنے والے ٹرک ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا میں انگریزی زبان میں مہارت نہ رکھنے والے ٹرک ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔
امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اُس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک یہ ریاستیں کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی میں مہارت کی لازمی شرط کو نافذ نہیں کرتیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ غیر ملکی ٹرک ڈرائیورز کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے اور گزشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا تھا کہ امریکا فوری طور پر کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے تمام ورک ویزا روک رہا ہے۔اپریل میں ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکا میں کمرشل ڈرائیورز کے لیے انگریزی میں مہارت کے قواعد کو نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔وفاقی حکام کے مطابق پچھلے 2 ماہ میں کم از کم 3 ہزار ٹرک ڈرائیورز کو امریکی سڑکوں سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ وہ لازمی روڈ سائیڈ انگریزی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے۔ ڈرائیورز کو ہٹانے میں سرفہرست ریاستیں ٹیکساس، ٹینیسی، وائیومنگ، آئیووا اور ایریزونا ہیں، صرف ٹیکساس میں تقریباً 350 ڈرائیورز کو سڑکوں سے ہٹایا گیا۔اس مسئلے نے اس وقت مزید شدت اختیار کرلی جب 12 اگست کو فلوریڈا میں کیلیفورنیا کے لائسنس یافتہ ٹرک ڈرائیور ہر جندر سنگھ پر الزام لگا کہ اُس نے غیر قانونی یو ٹرن لیتے ہوئے ایک منی وین کو کچل دیا جس میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ بعدازاں وہ روڈ سائیڈ انگریزی ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوگیا۔ وفاقی حکام نے سوشل میڈیا پر اُسے غیر قانونی تارکِ وطن قرار دیا اور کہا کہ اُسے ہرگز لائسنس نہیں ملنا چاہیے تھا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر