چینی سائنسدانوں نے ایویکس طیاروں کو دشمن کے ریڈار سے بچانے کی ٹیکنالوجی تیار کرلی

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چینی فضائیہ کے سائنسدانوں نے ایک نئی ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں یا ایویکس طیاروں کو دشمن کے ریڈار سے پوشیدہ رکھ سکتی ہے۔ ارلی وارنگ طیارے طویل عرصے سے جنگی حکمتِ عملی کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں لیکن ان کے طاقتور ریڈار سگنلز کے باعث یہ باآسانی دشمن کے ریڈار میں آجاتے ہیں۔تاہم چینی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریڈار سگنلز کو اس حد تک پیچیدہ بنا دیا ہے کہ دشمن کے لیے ان کا سراغ لگانا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔اس ٹیکنالوجی میں ہر اینٹینا کو معمولی فرق کے ساتھ الگ فریکوئنسی دی جاتی ہے، یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے سو گلوکار ایک ہی دھن کو مختلف آہنگ میں گائیں۔ اس طرح ریڈار سگنلز ایک فاصلے پر پہنچ کر اس قدر منتشر ہوجاتے ہیں کہ ان کا ماخذ واضح نہیں رہتا۔ اس ایجاد کے پیچھے فریکوئنسی ڈائیورس ایرے (FDA) نامی نئی ریڈار ٹیکنالوجی ہے جو روایتی فیزڈ ایرے ریڈار سے بالکل مختلف ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق اس منصوبے کے سربراہ، ائیر فورس انجینئرنگ یونیورسٹی کے سائنسدان وانگ بو اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف دشمن سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ اسے گمراہ کرنے کے لیے ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ابتدائی تجربات میں یہ بھی دیکھا گیا کہ دشمن کی جانب سے طیارے کی پوزیشن کا پتا لگانے میں کئی کلومیٹر تک کی غلطی ہوئی۔یہ نظام ریئل ٹائم میں سگنلز کو اس انداز میں بھی ڈھال سکتا ہے کہ دشمن کا نظام مفلوج ہوجائے جبکہ دوست افواج کے ساتھ رابطہ بحال رہے۔چینی ماہرین نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس نظام کو کامیابی سے چلانے کے لیے بے پناہ کمپیوٹنگ طاقت اور درست ہم آہنگی درکار ہے، اس کے علاوہ یہ ٹیکنالوجی دوست دفاعی نظاموں میں مداخلت بھی پیدا کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر