امریکا میں ملعونہ خاتون سیاستدان کی قرآن پاک کی بےحرمتی، ویڈیو بھی شیئرکردی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست ٹیکساس میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کی امیدوار ویلینٹینا گومز کی جانب سےکی گئی ہے۔ملعونہ خاتون نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی جس پر صارفین سمیت مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ویلینٹینا گومز نے اشتعال انگیز ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں ٹیکساس سے اسلام کا خاتمہ کروں گی۔ ملعونہ خاتون نے اس موقع پر مسلمانوں پر مزید الزامات لگاتے ہوئے اپنے حلقےکے لوگوں سے اپیل کی کہ انہیں ووٹ دےکر کانگریس تک پہچنے میں کامیاب کرائیں۔خیال رہےکہ ویلینٹینا گومز امریکی ریاست ٹیکساس کی کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لیے 2026 کے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی امیدوار ہے۔امریکی مسلمانوں کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاشرے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور مذہبی آزادی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز اور دیگر سول سوسائٹی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہےکہ ویلینٹینا گومز کو اس نفرت انگیز اور اشتعال انگیز اقدام پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر