یہودیوں پر حملوں کا الزام، آسٹریلیا کا ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) سڈنی: آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ایرانی سفیرکو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی حکومت دو یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہے اس لیے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میلبرن اور سڈنی میں یہودمخالف حملوں میں ملوث ہونے پر ایران کے سفیر کو ملک بدر کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے آسٹریلوی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر اور 3 دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے7 دن کا وقت دیا ہے جب کہ آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارت خانے کی کارروائیاں معطل کردی ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر