اسلام آباد میں یوم دفاع سے قبل حملے کی منصوبہ بندی ناکام، خودکش بمبار گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت کو یوم دفاعِ سے قبل بنوں کینٹ طرز کے حملے سے بچالیا گیا۔
دی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بر وقت اطلاع پر سول انٹیلی جنس ایجنسی نے اہم سہولت کاروں اور ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا جو ایک حساس تنصیب کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، حملہ بنوں طرز پر ہونا تھا یہ منصوبہ اس گروپ نے بنایا جس کی قیادت ماضی میں نور ولی محسود کرتا تھا۔اس کی عملی ذمہ داری قلعہ عبداللہ (بلوچستان) کے ایک شخص کو دی گئی جو اسلام آباد کی ہوٹل انڈسٹری میں ملازمت کرنے کے بعد واپس اپنے والد (درزی) کے پاس لوٹ گیا تھا، اب وہ جڑواں شہروں (اسلام آباد و راولپنڈی) کے لیے کمانڈر کے طور پر کام کر رہا تھا، گرفتار خودکش بمبار ایک افغان شہری ہے جو کابل میں مزدوری کرتا تھا اور بعد ازاں ٹی ٹی پی سے وابستہ ہوگیا۔تحقیقات میں شامل ایک اہلکار کے مطابق بمبار نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں واقع ’الفاروق فدائی کیمپ‘ میں تربیت حاصل کی، جہاں اس کے انسٹرکٹر مخلص یار (عرف حاجی لالا) تھا جو جنوبی وزیرستان کے رہائشی اور نور ولی محسود و حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے۔کمانڈر اور بمبار دونوں اسی کیمپ سے فارغ التحصیل ہیں، کمانڈر کا ابتدائی کام جڑواں شہروں میں حساس مقامات کی ریکی کرنا تھا، جون میں وہ افغانستان گیا جہاں اسلام آباد کے ٹارگٹ کو حتمی شکل دی گئی، اس حملے کے اثرات عالمی سرخیوں کا حصہ بننے کے لیے تصور کیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر