اسرائیلی آرمی چیف بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حق میں بول پڑے

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی آرمی چیف کا بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کے حق میں بیان سامنے آگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے گزشتہ روز کہا کہ فوج نے غزہ میں کارروائیوں کے نتیجے میں حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے سازگار حالات پیدا کردیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلینا چاہیے۔حیفا میں ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران ایال زمیر نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف کے پیش کردہ فریم ورک کے مطابق ایک مجوزہ معاہدہ موجود ہے ، اب معاملہ نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے۔اسرائیلی آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ شہر پر قبضے کی کوشش سے یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی گئی تھی تاہم اسرائیل کی جانب سے اس مجوزہ معاہدے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے لیے فوجی آپریشن کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے بڑھادیے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر