بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ، دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بھارت نے 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ کر کے دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کی طرف سے ماضی میں بھی سیلابی پانی کی تفصیلات دی جاتی رہی ہیں۔اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا بتانا ہے کہ بھارت نے 24 اگست کو سیلاب کی وارننگز سندھ طاس کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دیں، پاکستان نے اعادہ کیا بھارت معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کا پابند ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل قرار دینا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن و استحکام پر سنگین منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔یاد رہے گزشتہ رات بھی بھارت کی جانب سے پاکستان سے رابطہ کیا گیا تھا اور دریائے طوی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد پہلا بڑا رابطہ کیا گیا تھا۔بھارت نے مئی میں پاکستان سے ہونے والی جنگ کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر