اسرائیل کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے، 4 افراد جاں بحق، 67 زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صنعا میں درجنوں اسرائیلی طیاروں نے صدارتی کمپلیکس کے نزدیک میزائل اور ایندھن کے گودام اور پاوراسٹیشن پر بمباری کی۔حوثیوں کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے صنعا میں صدارتی محل والے فوجی کمپاؤنڈ، 2 بجلی گھروں اور ایک فیول ڈپو کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملےحوثیوں کی جانب سے اسرائیل اور اس کے شہریوں پر بار بار کیے جانے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے۔یاد رہے کہ2 روز قبل یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ ہوا تھا جسے اسرائیل نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر