چین میں موسم گرما کے سفری رش کے دوران ریل کے ذریعے 80 کروڑ سے زائد مسافر دورے

بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم گرما کی چھٹیوں کے آغاز یکم جولائی سے 23 اگست تک ریلوے کے ذریعے 82 کروڑ30 لاکھ مسافر دورے کئے گئے۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ تعداد 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.4 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
گروپ نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران ملک کی ریلوے کے ذریعے یومیہ اوسطاً ایک کروڑ 52 لاکھ 30 ہزارمسافر دورے کئے گئے۔
گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ریلوے نیٹ ورک عموماً بہت مصروف ہوتا ہے جس کی وجہ کالج طلبہ کا اپنے گھروں کو واپس جانا اور خاندانوں و سیاحوں کا زیادہ سفر کرنا ہے۔
ریلوے آپریٹر نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جن میں مقبول راستوں اور پسندیدہ وقتوں میں گنجائش بڑھانا اور سفر کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے مقامی ثقافتی اور سیاحتی گروپوں کے ساتھ شراکت داری کرنا شامل ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر