غذر میں گلیشیئر پھٹا تو کیا مناظر تھے؟ اطلاع دینے والے چرواہے نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)غذر کے علاقے راؤشن تالیداس میں گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دینے والے چرواہے محمد خان نے واقعہ کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔
محمد خان کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے اچانک اتنا شدید دھماکا ہوا کہ پہاڑ ہل گئے، نیند سے اٹھ کر دیکھا تو سیلاب پہاڑ سے آبادی کی جانب بڑھ رہا تھا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پہاڑ پر موجود تین چرواہوں انصار، محمد خان اور وصیت خان نے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع دی، چرواہوں کی بروقت اطلاع نے جانی نقصان سے بچالیا۔دوسری جانب گلگت بلستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کا وسیلہ بننے والے چرواہوں کو نقد انعام دیا جائےگا۔چرواہوں کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کرخصوصی تقریب رکھی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر