سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کیخلاف انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج

کراچی (نیشنل ٹائمز)چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کےخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف مقدمہ سرکاری ملازم حافط سہیل کے مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے مطابق 22 اگست کو شارع فیصل سروس روڈ پرفائبرکیبل بچھانےکی کام کی نگرانی کررہاتھا، 3 گاڑیوں میں20سے25 افرادآئے جن میں فرحان غنی، قمراحمد، شکیل اوردیگرشامل تھے۔ ایف آئی ٓآر کے مطابق ملزمان نے پوچھا کس کی اجازت سےزمین کھود رہےہو؟ بتایا کہ سرکاری کام ہے، تمام اداروں کی این اوسی سےہورہاہے مگر ان افراد نےمجھ پرتشدد کیا،جان سے مارنےکی نیت سےاسلحہ بھی تانا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ انہیں قریبی پیٹرول پمپ کےکمرے میں لےجاکر تشدد کیا کیا اور پھر پولیس موبائل آگئی اور ان سےچھڑا کر تھانےلے آئی۔ دوسری جانب چیئرمین چنیسر ٹاون فرحان غنی نے دیگر 4 ساتھیوں سمیت فیروز آباد تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی ہے۔
سعید غنی کا مؤقف
صوبائی وزیر سعید غنی نے بھائی فرحان غنی پر درج مقدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کا گزشتہ روز سہیل نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا اور آج اس نے مقدمہ درج کرایا جو اس کو حق تھا۔ سعید غنی نے لکھا کہ فرحان غنی سمیت تمام لوگ عدالت میں اپنی بیگناہی ثابت کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر