چین کا کیوبا پر امریکی پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ کیوبا پر کسی بھی نام سے عائد محاصرہ اور پابندیاں فوری طور پر ختم کرے اور ایسے اقدامات کرے جو کیوبا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ہوں۔
اطلاعات کے مطابق حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ نے افریقی ممالک، برازیل، کیوبا، گریناڈا کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ، پان امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کے سابق حکام اور ان کے اہل خانہ پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے کیوبا کی حکومت کے بیرونی طبی مشنز میں حصہ لیا۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ کیوبا کے بیرونی طبی مشنز کو جبری مشقت کے استحصال کے طور پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ان ممالک کو جو کیوبا کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، خبردار کیا کہ وہ “دوبارہ سوچیں”۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق کیوبا کی حکومت نے گزشتہ 60 سال کے دوران 6 لاکھ سے زیادہ طبی عملے کو 60 سے زیادہ ممالک میں بھیجا،23 کروڑ افراد کو طبی خدمات فراہم کیں اور ایک کروڑ 70 لاکھ آپریشنز اور سرجریز کی گئیں جس نے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کی جانیں بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ کیوبا کے بیرون ملک طبی تعاون نے لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ ساتھ افریقی ممالک کے صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور متعلقہ ممالک کی حکومتوں اور عوام نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد جبری مشقت امریکہ کی طرف سے دوسرے ممالک کو دبانے کے لئےجھوٹا بہانہ اور بالادستی حاصل کرنے کا ایک ہتھیار بن گیا ہے اور اس حوالےسے امریکہ کے یہ متعلقہ اقدامات کیوبا پر 60 سال سے جاری غیر مقبول پابندیوں اور ناکہ بندی کا تسلسل ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر