چین نے پلیٹ فارم معیشت میں قیمت سے متعلقہ اقدامات کو منظم کرنے کے لئے عوامی رائے طلب کرلی

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے ہفتے کے روز انٹرنیٹ پلیٹ فارم کمپنیوں کے لئے قیمت سے متعلق اقدامات کے مسودہ قانون پر عوامی رائے طلب کرنا شروع کردی تاکہ اس شعبے کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ مسودہ قانون قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات (این ڈی آر سی)، ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن اور چین کی سائبر سپیس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد پلیٹ فارم معیشت کے آپریٹرز کو قانون کے مطابق آزادانہ قیمتیں مقرر کرنے کی رہنمائی کرنا، قیمت چسپاں کرنے کے تقاضوں کو واضح کرنا اور قیمتوں کی مقابلہ بازی کے رویوں کو منظم کرنا ہے۔
چین کے سرکردہ معاشی منصوبہ ساز ادارے این ڈی آر سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اس شعبے کی قیمتوں سے متعلق ایک شفاف اور قابل پیش گوئی ضابطے کا نظام قائم کرنا ہے۔
مسودے کے مطابق پلیٹ فارم معیشت کے آپریٹرز پر لازم ہوگا کہ وہ مصنوعات اور خدمات کی قیمتوں اور چارجز کو واضح طور پر اپنی ویب سائٹس اور متعلقہ ذرائع پر دکھائیں گے اور جو قیمت کسی چیز پر درج ہوگی اس سے ہٹ کر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔
این ڈی آر سی کے مطابق اس مسودے پر ایک ماہ تک عوامی رائے لی جائے گی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر