اے ڈی بی کا کراچی سے روہڑی ریلوے ٹریک اپ گریڈیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے فنانسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے چین سے معالی معاونت میں تاخیر کے باعث ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ریلوے لائن کی بہتری کے منصوبے کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی سے روہڑی (سکھر کے قریب) تک تقریباً 500 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے 2 ارب ڈالر تک سرمایہ فراہم کرے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق منصوبے کے تحت کراچی سے روہڑی (سکھر) تک پلوں اور ٹریک کو جدید بنایا جائیگا اور روہڑی میں یہ لائن بلوچستان میں واقع ریکوڈک کان سے آنے والی ریلوے لائن سے جڑ جائیگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی سے روہڑی ٹریک کی اپ گریڈیشن کی فوری ضرورت ہے کیونکہ ریکوڈک کان سے سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ 2028 تک پیداوار شروع کرے گا اور اس کی ترسیل روہڑی سے کراچی ٹریک سے ہونی ہے۔ خبر ایجنسی نے کہا کہ اے ڈی پی نے اس مالی پیکج کی تصدیق نہیں کی جبکہ پاکستان کی وزارت ریلوے اور چینی حکام نے بھی اس بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے 2 روز قبل ہی ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کے لیے بھی 41 کروڑڈالر کا پیکج منظور کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر